the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’’مر کزبرائے حق واپسی‘‘ کی مرتب کردہ رپورٹ کے اعدادو شمار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں بڑھتی غربت  کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لندن میں قائم ’’مرکز برائے حق واپسی‘‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں لبنان میں پہلے سے موجود فلسطینی پناہ گزینوں اور شام سے نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کی غربت کا تفصیلی احوال بیان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لببان میں جہاں شام سے آنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد نے پہلے سے موجود مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کیا وہیں اقوام متٰٗحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے بھی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔

گذشتہ روز  برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور وزیرثقافت و سابق



وزیر صحت بن براڈشو نے بھی مرکز حق واپسی کی مرتب کردہ رپورٹ کا حوالہ دیا اور کہا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین نہایت مشکل زندگی گذار رہے ہیں۔

براڈ شو نے برطانوی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے فلسطینیوں کی غربت کم کرنے کے لیے نہ صرف مالی امداد مہیا کرے بلکہ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کا مسئلہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کےقیام کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ برطانوی حکومت اس مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

’’مرکز برائے حق واپسی‘‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزینوں کے مراکز میں غربت اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ پناہ گزینوں کو اپنی مرضی کا کاوربار کرنے یا ملازمت کا حاصل نہ ہونے کے باعث مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’’اونروا‘‘ کی جانب سے فراہم کردہ امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.